قومی

کیمرہ مین پر تشدد،دو سکیورٹی گارڈ14 روزہ ریمانڈ پرجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد(94 نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے سماء ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کے الزام میں گرفتار نواز شریف کے دو محافظوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کے الزام میں گرفتارنواز شریف کے دو محافظوں کو اسلام آبادکی عدالت میں پیش کیا گیا۔نوازشریف کے سکیورٹی گارڈ منصب اور محسن کوکیمرہ مین واجد پر تشددکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،عدالت نے ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ جبکہ سیکیورٹی انچارج شکور نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔ملزمان کی درخواست پر پولیس کو نوٹسزبھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close