قومی

شہباز شریف نے مہتاب عباسی کو ن لیگ سے نکال دیا

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جماعت سے نکالا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا۔ 

سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب گروپ کے ترجمان جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 سے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر کارکنان کے ساتھ زیادتی کی جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار مہتاب گروپ اب عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے علی خان جدون کی حمایت کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button