قومی

کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران رہتے ہیں،میاں محمد یونس

گورنمنٹ بوائزہائی سکول 67ج ب سدھار میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد 

سدھار(نمائندہ خصوصی94 نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول 67ج ب سدھار میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بھر پور حصہ لیا طلباء نے سکول میں کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکولوں میں دوبارہ کھیل شروع ہونے سے صحت مند معاشرہ قائم ہو گا طلباء کی سوچ بہتر ہو گی اور ہر قسم کی برائی سے بچا جا سکے گا کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے یہ اظہار ہیڈ ماسٹر میاں محمد یونس نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں محمد طاہر، رانا محمد اکبر، میاں محمد اشرف، علی اویس ورک، عبدالخالق گجر، محمد حنیف، محمد بلال و دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ جرائم اور نشے جیسی لعنت سے بچنے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہونا بہت ضروری ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button