کھیل

کپتان سرفراز احمد نے سیریز میں ناکامی کی وجہ بتا دی

ابوظہبی (94 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شکست کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑی برتری نہ لینا ٹیم کی ناکامی کی وجہ بنی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پہلی اننگز میں بڑی لیڈ نہ لے سکے جو شکست کی وجہ بنی، ٹاپ آرڈر اور ٹیل اینڈرز کو ذمہ داری دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بلے باز سیریز میں بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے لوور آرڈر نے کافی محنت کی ہے مگر بدقسمتی سے وہ ایسا کردار ادا نہیں کر سکے جیسا کہ ہم نے سوچا تھا۔ اس شکست کے بعد آخری روز انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث ہم چار سے پانچ بار ہار چکے ہیں۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close