قومی

عمران خان نے راناثںاءاللہ کی گرفتاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے کی، شہباز شریف

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا الزام وزیراعظم عمران خان پر لگا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر ہیروئن فروش ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں منشیات کا مخبر عمران نیازی ہے ۔عمران نیازی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ناانصافی ہے ۔ عمران نیازی  نے  احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے مذموم کاروائی کی۔ رانا ثناء اللہ نے دس سال میرے ساتھ بطور وزیر قانون کام کیا۔ گیارہ ماہ میں پی ٹی آئی حکومت نےملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے ظالمانہ بجٹ اور ہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرایا۔

ہم نے ایسے ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اگر عمران خان ایسے ہتھکنڈوں سے مہنگائی کم کر سکتے ہیں تو ہم سب جیل جانے کو تیار ہیں کیونکہ ہم پہلے بھیجیل جاتے رہے ہیں یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے۔ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ ایسی کارروائیوں سے ہماری آواز دبا سکتے ہیں تو وہ بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ان کی ایسی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ملک سے اندھیرے ختم کرنے والے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے نوازشریف آج جیل میں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے معلوم ہے عمران خان ذاتی طور پر یہ ہدایات دیتے ہیں کہ نوازشریف کو کسی سے ملنے نہ دیا جائے اور ان کا پرہیزی کھانا بھی روک دیا جائے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ان ظالموں کے آگے کسی صورت بھی نہیں جھکیں گے.شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر سڑکوں پر آنے کی بات آئی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہم بےروزگاری سے ستائے ہوئے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button