Events / Seminars

“Who will be appointed Faisalabad?” Schedule change

Faisalabad (94 News, Mian Hamza Nadeem) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد میں ایک بڑا تقریری مقابلہ کروا رہا ہے جس میںکون بنے گا مقرر / مقررہ فیصل آبادکا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے پرزور اصرار پر شیڈول میں تبدیلی کردی ہے، اس موقع پر خالد حیات کموکا، صداقت حسین لودھی، میاں ندیم احمد، چوہدری محمد طاہر، اسد بشیر گل، شیخ محمد نسیم، ندیم سندھو اور مبشر بشیر نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور سی ای او ایجوکیشن افتخار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تجویز پر شیڈول تبدیل کرنا قابل ستائش ہے۔ شیڈول کی تبدیلی سے معیاری تقاریراور بہترین سٹوڈنٹس آپکو سننے کو ملیں گے۔

رجسٹریشن کروانے کی تاریخ تبدیل کرکے بروز ہفتہ 10 December 2022 مقرر کردی ہے۔

اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں کے تحصیل لیول کے مقابلہ جات جو پہلے 6 دسمبر کو ہونا تھے وہ اب 13 دسمبر کو ہونگے، نجی تعلیمی اداروں کے تحصیل لیول کے مقابلہ جات 7 December 2022 کی بجائے اب 14 دسمبر کو ہونگے۔ فائنل مقابلہ جو پہلے 18 دسمبر کو ہونا تھا وہ اب 25 December 2022 کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button