قومی

کورونا کے مریض لانے والی ایمبولینس سے 3 من چرس برآمد،ایمبولینس حادثے کا شکار

مستونگ (94 نیوز) کورونا کے مریض کو لانے والی ایمبولینس سے 3 من سے چرس برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولیس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایمبولینس مستونک کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔
حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایمبولینس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close