کھیل

قومی ٹیم کے کھلاڑی جوہانسبرگ میں چندہ مانگتے رہے،مگر کس کے لئے؟

جوہانسبرگ (94نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے کے علاوہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ تقریبات میں بھی حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سپریم کورٹ اور وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فنڈ ریزنگ تقریبات میں حصہ لیا اور وہاں مقیم پاکستانیوں سے زیادہ سے زیادہ فنڈ دینے کی اپیل کی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک، محمد حفیظ، عثمان خان شنواری، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، حسن علی، فخر زمان سمیت دیگر کھلاڑی  ان تقریبات میں شریک ہوئے جبکہ سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button