قومی

کورونا کے علاج کیلئے ادویات کی منظوری دیدی گئی

کراچی (94 نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے پاکستان میں وبائی بیماری کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری دے دی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے کونویلسینٹ پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریض کے علاج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ڈریپ حکام کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پر کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button