قومی

حکومت اپنے آخری دنوں کوعوام کی بجائے اپنے لئے استعمال کر رہی ہے، سراج الحق

لاہور (94نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری دنوں کو عوام کے بجائے اپنے لیے استعمال کر رہی ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی 15 ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ حکمرانوں نے 15 ماہ میں صرف اپنے کیسز ختم کروائے۔ ترقیاتی فنڈز حکومتی ممبران کے حلقوں میں خرچ ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل دھاندلی کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں۔ عوام اس بار حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تینوں نام نہاد بڑی پارٹیاں بےنقاب ہوچکی ہیں۔ ملک کو اہل اور دیانت دار قیادت کی اشد ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button