بین الاقوامی
کورونا وائرس، اٹلی میں چین سے ہلاکتیں زیادہ ہو گئیں
روم(94 نیوز) اٹلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ،ہلاکتوں کی تعداد چین میں مرنے والوں سے بھی زیادہ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹلی میں کورونا وائرس سے 427افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد یورپی ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3405ہو گئی ہے جو کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں سے بھی زیادہ ہے ۔چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 3242ہے ۔چین نے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی سے لڑتے ہوئے اس وبا کو نہ صرف قابو کرلیا ہے بلکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چین میں 19مارچ کو مقامی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔