قومی

"کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کا نعرہ تبدیل کردیاگیا

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز  پر "کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کا نعرہ تبدیل کرتے ہوئے نئے نعرے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی تجویز  پر حکومت نے  "کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کا نعرہ تبدیل کرتے ہوئے "کورونا وباء ہے۔ احتیاط جس کی شفاءہے” کے نئے نعرے کی منظوری دے دی ہے، وزارت مذہبی امور نے نئے نعرے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ کا سلوگن اب استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ ہر جگہ پر  "کورونا وباء ہے،احتیاط جس کی شفاءہے”لکھا اور پڑھا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button