قومی

کورونا ایس او پیز،اے سی سٹی کی کارروائی،3ریسٹورنٹس، بینک، تھیٹر، مارکی سیل، مینجرزگرفتار

فیصل آباد(94 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے کورونا ویکسینیشن کے بغیرشہریوں کو سروسز فراہم کرنے پر تین ریسٹورنٹس، بینک، تھیٹر اور مارکی سیل کرکے ریسٹورنٹ مینجرز کوگرفتار کرادیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور ریچ ایوری ڈور کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے سٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے اور ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کو سروسز فراہم کرنے کی پاداش میں ایکشن لیتے ہوئے تین ریسٹورنٹس کو سیل اور مینجرز کو موقع سے گرفتار کرانے کے علاوہ ایک معروف بینک کی برانچ،منروا تھیٹر اور کیولیم مارکی کو سیل کرادیا۔انہوں نے عوام کو سروسز فراہم کرنے والوں سے کہا کہ نو ویکسینیشن نو سروس پالیسی پر سختی سے کاربند رہا جائے اس ضمن میں خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں، افواہوں پر کان نہ دھریں تاکہ ان کی اور ان کے پیاروں کی صحت کا تحفظ یقینی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو سروسز کے حصول میں دشواری کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لہذا تعاون کریں اور ویکسینیشن کی جاری مہم میں خود کو ویکسینیٹ کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button