قومی

فیصل آباد، الائیڈ اسپتال ٹو میں اسٹاف نرس مردہ حالت میں پائی گئی

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال ٹو (سابقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال) میں اسٹاف نرس واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے موت کو طبعی قرار دے کر نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق الائیڈ اسپتال ٹو کے میڈیکل یونٹ 5 میں ڈیوٹی دینے والی اسٹاف نرس فریحہ شاہد واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔  ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق اسٹاف نرس فریحہ کچھ عرصہ سے نفسیاتی مرض کا شکار اور بیمار تھی اور چھٹیوں کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر آئی تھی اور دوران ڈیوٹی اچانک انتقال کر گئی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد واقعہ کو طبعی موت قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button