National

کوئٹہ میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکارسمیت7 افراد جاں بحق،19سے زائد زخمی

Quetta (94 news) کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکہ ہو1 ہے، دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 People died and 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ اور پریس کلب کے قریب دھماکہ ہوا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ جب ہوا تو دھماکے کی جگہ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے عمارتیں لرز گئیں، جبکہ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی آواز سنتے ہی وہاں بھگڈر مچ گئی۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورزخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 People died and 19 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات بارے بتایا کہ دھماکا عصر کی نماز کے بعد ہوا۔دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ نشانہ ریلی کے شرکاء تھے۔ ریلی کے شرکاء کو سکیورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا ہواتھا۔ ایک کم عمر نوجوان پیدل آیا جس کو پولیس نے روک لیا اور آگے نہیں جانے دیا، حملہ آور ریلی میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن پولیس نے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اسی طرح وزیرداخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بھارت کو سی پیک ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے۔ بلوچستان میں بھارت دہشتگردی کررہا ہے، دہشتگردی کیلئے افغانستان کی زمین استعمال کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button