قومی

کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 9 افراد شہید، 20 زخمی

کوئٹہ (94 نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا ہو گیا ہے، دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 9 افراد شہید اور 20 افراد کے زخمی  ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن غوث آباد میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکہ پر پہنچ گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی امدادی کارروائیاں جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 9 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close