قومی

کمشنر اور آر پی او کی سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری،

عوامی شکایات دور کی جایئں گی، کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے اضلاع میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں فیصل آباد کے سرکٹ ہاؤس میں ذویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اور آر پی او غلام محمود ڈوگر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اسی وقت متعلقہ محکموں کو کیسز بھجوائے گئے اور لوگوں کی شکایات دور کی گئیں، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں اور ہم کسی بھی صورت کسی محکمہ کی طرف سے کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close