National

کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے، کمشنر

تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری کے لئے ٹریفک کے بہاؤ کو خصوصی طور پر دیکھا جائے، محمود جاوید بھٹی

Faisalabad (94news) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ کمرشل و کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں متعلقہ قوانین اور مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں میں کوئی رکاوٹ آڑے نہ آئے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی کے علاوہ ٹریفک پولیس‘ میونسپل کارپوریشن وضلع کونسل‘ ایف ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ کاروباری عمارات کی تعمیر کے نقشوں اور متعلقہ زمین کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کی منظوری کی درخواستوں میں زمینوں کی ملکیت کے معاملات ریونیو ریکارڈ اور مروجہ شرائط کے مطابق کلیئر ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری کے لئے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کے امور زیر نظر جبکہ پٹرول پمپس کی منطوری کے کیسز میں متعلقہ کمپنی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کر لی جائے۔کمشنرنے نقشوں کی منظوری کے کیسز میں بعض جگہوں کا موقع ملاحظہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے پٹرول پمپس‘سکولوں‘میرج ہالز اور دیگر کاروباری عمارات کے لئے زمینوں کے کمرشل استعمال اور نقشوں کے 19 کیسز پر غور وخوض کرتے ہوئے تمام تفصیلات‘متعلقہ قوانین اورشرائط پر پورا اترنے پر 17درخواستوں کی منظوری اور دو کیسز کو مزید نظر ثانی کے موخر کر دیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close