قومی

کل سے پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

فیصل آباد (94 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں کل (جمعہ) سے پیر کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کی شام سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close