قومی

کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت یو سی130 میں صفائی مہم کا آغاز

فیصل آباد(94نیوز) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام ےونین کونسل130میں خصوصی صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجر آپریشن حافظ محمد طیب،پی آر او ضیاء المعمم،انسپکٹر ذکا،سپر وائزر غفور کے علاوہ دیگر سینٹری ورکرز نے بھی شرکت کی۔

مہم میں خالی پلاٹوں کی صفائی، گلیوں اور چوکوں کے علاوہ سیوریج اور نالیوں کی بھی صفائی کروائی گئی،

اس موقع پر پی آر او اور دیگر عملہ نے گھروں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے اور کارنر میٹنگز کے ذریعے لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ گھروں کا کوڑا بازاروں میں پھینکنے کی بجائے محکمہ کی طرف سے رکھے گئے کنٹینرز میں ڈالین تاکہ آپکی گلیاں صاف ستھری رہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں محکمہ کے فون نمبر1139 پر کال کرکے اطلاع کریں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close