قومی

منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے 

لاہور(94 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر  مونس الٰہی کے بینک اکاؤنٹس  اور پراپرٹیز کو منجمد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مونس الٰہی کے لاہور میں 8مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں، مونس الٰہی نے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48کروڑ 76لاکھ سے زائد رقم نکلوائی ،رقم جمع اور نکلوانے میں استعمال تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے،

دستاویز کے مطابق مونس الٰہی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈنگ کیلئے استعمال ہوئے، مونس الٰہی کی 6مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کردیا گیا،مونس الٰہی کی قصور میں 5پراپرٹیز کو منجمد کیاگیا،مونس الٰہی کی راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیاگیا،مونس الٰہی نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button