قومی

بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی (94 نیوز) مغرب سے ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت شہروں میں بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جس کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں ہفتہ اور اتوار کو آندھی اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائدؒ میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا بھی امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button