قومی

کسی کو ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا، وزیراعلیٰ کا صحافی کو جواب

اسلام آباد (94نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ کسی کو بھی ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا ، انکوائری رپورٹ آنے دیں ، اس کے بعد ہم سے سوال کیجے گا کہ ہم نے کیا کیا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال وقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کل شام 5 بجے جے آئی ٹی کو دیئے گئے 72 گھنٹے پورے ہو رہے ہیں اور کل شام دوبارہ میٹنگ رکھی ہے ، واقعہ کی پوری رپورٹ موصول ہو جائے گی ۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کیلئے 2کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ بچوں کی کفالت بھی حکومت کرے گی ، متاثرہ خاندان کے ساتھ حکومت کی تمام ہمدردیاں ہیں ۔ صحافی کے سوال پر عثمان بزدار کا کہناتھا کہ کسی کو ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا ، انکوائری رپورٹ آنے دیں اس کے بعد ہم سے سوال کیجے گا کہ ہم نے کیا کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے واقعہ کے فوری بعد جے آئی ٹی بنائی تھی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close