کھیل

کرکٹ کے شائقین کونئے سال میں بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (94نیوز) سال نو کے پہلے روز ہی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی ہے اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پاکستان کرکٹ ٹیم نے براہ راست ٹی 20 ورلڈکپ 2020ءکے سپر 12 راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ 2020ءآسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کیلئے آئی سی سی رینکنگ میں موجود ٹاپ 8 ٹیموں نے براہ راست سپر 12 راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

اس اعلان کے مطابق ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان براہ راست سپر 12 راﺅنڈ سے اپنے سفر کا آغاز کریں گی۔

سابق ٹی 20 چیمپین اور تین مرتبہ فائنل کھیلنے والے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گروپ سٹیج سے اپنے سفر کا آغاز کریں گی اور ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر میں کامیاب ہو کر ورلڈکپ میں پہنچنے والی دیگر 6 ٹیموں کیساتھ مقابلہ کریں گی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان لاستھ ملنگا اپنی ٹیم کے براہ راست سپر 12 راﺅنڈ میں پہنچنے پر نالاں ضرور ہیں مگر پرامید بھی ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ کارکردگی نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کیلئے بہت امید دی ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close