کھیل

کرکٹ کا جنون، پی ایس ایل فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت،

کراچی (94 نیوز) پی ایس ایل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ ٹیموں کے ٹکٹ جلد از جلد خریدنے کے خواہش مند ہیں،سیمی فائنل اور فائنل میچ کے ٹکٹ کےلیےبھی شائقین کرکٹ دلچسپی لےرہے ہیں تاہم اب خبر آئی ہے کہ پی ایس ایل  کے فائنل میچ کی پانچ سو روپے والی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے  مطابق پی ایس ایل 5 کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کرنے والی کورئیر سروس کا کہنا ہے کہ لوگوں میں پی ایس ایل کی  ٹکٹس خریدنے کے لئے شائقین کرکٹ  کا  جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے اور  لوگ ٹکٹوں کے حصول کے لئے دھڑا دھڑکورئیر سروس کے منتخب کردہ پوائنٹس سےاپنی پسندیدہ ٹیموں  کے میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹ خرید رہے ہیں ۔نجی   کورئیر سروس کا کہنا تھا کہ منگل پہلے دن ہی فائنل میچ کی 500والی ٹکٹس ایک گھنٹے میں بک گئی تھیں۔ اب صرف 1500، 3000اور 5000روپے والی ٹکٹس دستیاب ہیں۔لاہور کے 22 نجی کورئیر سینٹرز پر ٹکٹس دستیاب ہیں جبکہ میچ دیکھنے کیلیے ٹکٹ کی خریداری آن لائن بھی کی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button