National

کرپشن کے خاتمہ میں نئی نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے، محمد شفیق

کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہرفرد کو رول ماڈل بننا ہوگا، عائشہ اسلم

Faisalabad(94 news) معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمہ میں نئی نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے اس سلسلے میں نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے والدین اور اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا محمد شفیق نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریینگ انسٹیٹیوٹ سمن آباد میں طالبات کے مابین انسداد بدعنوانی کے موضوع پر تقریری ومضمون نویسی اور مقابلہ پینٹنگز کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

پرنسپل ادارہ عائشہ اسلم،پرنسپل ووکیشنل سنٹر ڈسٹرکٹ جیل سمیرا تاج،میڈم کشمالہ اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا نے طالب علموں کے مابین اینٹی کرپشن کے حوالے سے مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف نفرت کو بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایماندارانہ کلچر پروان چڑھا کر کرپشن کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا نے کہا کہ حکومتی سطح پر کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے میں سب اپنا کردار ادا کریں۔

پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ڈسٹرکٹ جیل نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہرفرد کو رول ماڈل بننا ہوگا۔انہوں نے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئنداقدام قرار دیا اور کہا کہ روزمرہ معمولات میں میرٹ اور دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھ کر اس برائی سے بچاجاسکتا ہے۔ پرنسپل ادارہ نے طالب علموں کو عدالت،صداقت اور شجاعت کے فلسفہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ انسداد بدعنوانی کے خلاف زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں شریک ہوں جو کہ کرپشن کے خلاف ان کی نفرت کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ مینجر ٹیوٹا ودیگر نے طالب علموں کی طرف سے اینٹی کرپشن کے بارے میں پراثر تقاریر، مضمون نویسی اور پینٹنگز کے مقابلے بھی دیکھے اور ان کی ذہنی وفکری صلاحیتوں کو سراہا۔مقابلوں کے اختتام پر طالب علموں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button