قومی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا

سکھر (94 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات اور وعدوں کو ہوا میں اڑا دیا ہے کیونکہ جب وہ آج سکھر پہنچے تو ان کے ساتھ تیس سے زائد گاڑیوں کاقافلہ تھا اور انہوں نے کہا کہ یہ میرے دوستوں کی گاڑیاں تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے افتتاح کیلئے آج انتہائی ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ سکھر ایئر پورٹ پہنچے جس کے بعد وہاں پر ان کیلئے گاڑیوں کی ایک لمبی قطار انتظار کر رہی تھیں ، عمران اسماعیل ایئر پورٹ سے نکلے تو ان کے ساتھ تیس سے زائد گاڑیوں کا قافلہ تھا جبکہ ان کیلئے سکھر میں روٹ لگایا گیا اور مکمل طور پر ٹریفک کو بندکیا گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم جب عمران اسماعیل کا قافلہ گزر گیا تو ٹریفک کو جانے کی اجازت دی گئی ۔جس وقت پروٹوکول لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا تھا اس وقت دوپہر میں سکولوں کی چھٹی کا وقت بھی تھا جس کے باعث سکول کے بچوں کو بھی گھر جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ جس وقت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر عمران اسماعیل سے پروٹول سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو میرے دوستوں کی گاڑیاں تھیں اور میں نے تو سکھر آنے سے قبل ہی پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا تھا ۔ تاہم دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تھر کے دورے کے دوران بھی عمران اسماعیل کے ساتھ پچا س سے زائد گاڑیوں کا قافلہ تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button