قومی

نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا گیا

دبئی (94 نیوز ویب ڈیسک) نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

 نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، سی اے اے نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف کا اسلام آباد آنے کا پلان تبدیل بھی ہو سکتا ہے، پلان میں تبدیلی اور براہ راست لاہور ائیرپورٹ آمد کی صورت میں کل دوپہر تک سی اے اے کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ پلان میں تبدیلی کی صورتحال میں نیا این او سی جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز اور داماد علی ڈار کے ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔ حسین نواز اور حسنین ڈار بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔نواز شریف نے آج صبح کو جدہ سے دبئی کی پرواز چھوڑ دی تھی، ایک اہم میٹنگ کی وجہ سے کچھ وقت مزید سعودی عرب میں رک گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button