international

کرونا وائرس، چین کی شہریوں کو بیرون ممالک سفر ملتوی کرنے کی ہدایت

Beijing(94 news) چین کے امیگریشن حکام نے چینی شہریوں کو بیرون ملک سفر ملتوی کرنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے،

واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے اور پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے، کروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق قومی امیگریشن انتظامیہ نے چینی شہریوں کو بیرون ملک سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشورے کا مقصد چینی اور غیر ملکی شہریوں دونوں کی زندگی اورصحت کا تحفظ کرنا اور غیر ضروری نقصان سے بچنا ہے کیونکہ چند ملکوں اور علاقوں نے وائرس کے پھیلا کے پیش نظر داخلے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر لوگوں کی آمدورفت کم کرنے سے وبائی مرض کے پھیلا کو روکنے میں مدد ملے گی۔حکام نے کہا ہے کہ جن افراد کو سانس کے انفیکشن کی علامات مثلاََ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو تو فوری طور پر سرحد پار سفر کا ارادہ ترک کر لیں تاکہ طبی امداد حاصل کر سکیں، ایسے مسافروں کو اپنےسفرنامے اورسفری معلومات حکام کوفراہم کرنی چاہیے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button