قومی

کرونا وائرس، پاکستانیوں کے نمونے قومی ادارہ صحت بھجوادیے گئے

اسلام آباد (94 نیوز) چین میں 3 ہزار سے زائد لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم پاکستان میں ابھی تک کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، اس وقت قومی ادارہ صحت میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 6 نمونے موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں جمع کرائے گئے نمونوں میں چینی باشندے کے خون کا نمونہ بھی شامل ہے،تشخیص کےلئے آنے والے نمونے کراچی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد سے بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمونوں کی تشخیص کاعمل 24 سے 48 گھنٹوں کے بعد شروع کیاجائے گا،جدیدکٹس کے ذریعے 3 سے 4 گھنٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جاسکے گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close