National

Karachi Garment Factory employees protest over non-receipt of salary

Karachi (94 news) کراچی نیشنل ہائی وے پر قائد آباد کے قریب گارمنٹس فیکٹری کے باہر ملازمین نے احتجاج کیا اور کہا کہ آج ہمیں تنخواہ کے لیے بلایا تھا مگر تنخواہ دینے کی بجائےتشدد کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ کی ادائیگی کی بجائے فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز سے ہم پر تشدد کرایا گیا ہے یہاں تک کہ خواتین کو بھی گھسیٹ کر فیکٹری کے اندر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کچھ روز قبل بغیر کسی وجہ کے فیکٹری انتظامیہ نے نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو تین روز قبل بھی احتجاج کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button