قومی

کراچی سی این جی سٹیشن پر دھماکہ،2 افرادجاں بحق،3 زخمی

کراچی (94نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاﺅس چورنگی کے قریب سی این جی سٹیشن پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے باعث قریب گاڑی میں آگ لگ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے سی این جی سٹیشن پر دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاﺅس چورنگی کے قریب سی این جی سٹیشن پر سلنڈر پھٹنے سے 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ،دھماکے کے بعد قریب کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی ،جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا، جاں بحق افرادکی شناخت ثاقب اورراشد کے نام سے کرلی گئی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سی این جی سٹیشن پردھماکے کانوٹس لیتے ہوئے کمشنرکراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ متعلقہ ادارے سی این جی سٹیشن کی انسپکشن نہیں کرتے؟وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی افرادکومکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close