قومی

لاہور پارکنگ کرپشن کیس،حافظ نعمان 9روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(94 نیوز) لاہور پارکنگ کرپشن کیس میں گرفتارن لیگ کے سابق ایم پی اے حافظ نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا،عدالت نے ملزم کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا،عدالت نے کہا کہ حافظ نعمان کو دوبارہ 8 دسمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کرپشن کیس میں گرفتارحافظ نعمان کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نمبر 1 کے جج چودھری منیر احمد نے کیس کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حافظ نعمان کو لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار کیا، ملزم حافظ نعمان نے دفاع میں کہا کہ صرف رسمی طور پر بورڈ میٹنگ میں حصہ لیتا رہا، لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا،ملزم نے کہا کہ 30دسمبر 2016 کو لاہور پارکنگ کمپنی کی سربراہی سے استعفا دے دیا،2013میں لاہور پارکنگ کمپنی نے قانون کے مطابق اشتہار دےکر ٹھیکہ دیا گیا۔

احتساب عدالت نے ملزم کو9 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں دے دیااورحافظ نعمان کو دوبارہ 8 دسمبر کو احتساب کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button