تقریبات/سیمینارز
کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمان کا کارکنوں سے خطاب


ڈی آئی خان (94 نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے۔ کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ہے۔ ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن بھی دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، نہ اُس الیکشن کو کبھی مانا ہے اور نہ اس الیکشن کو مانتے ہیں۔ ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔



