قومی

سی ای او ایجوکیشن افتخار خان کا مختلف سکولوں کااچانک دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) سی ای او ایجوکیشن افتخار خان نے مختلف سکولز کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دوران وزٹ ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری، طلباء و طالبات کی انرولمنٹ چیک کی۔

انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جاکر تدریسی امور کاجائزہ اور طالب علموں سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے لازمی مضمون قرآن پاک کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سی ای او نے سکولوں کی صفائی و ستھرائی اور بلڈنگ کی چھتوں کو بھی چیک کیا اورصاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکیدکی۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button