قومی

ڈی پی او کی پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر کی جیب کٹ گئی،

نارووال (94 نیوز) تھانہ ظفروال میں صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن کی جیب کٹ گئی جس کے باعث وہ بھاری نقدی اور ضروری کاغذات سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ ڈی پی او کی پریس کانفرنس میں شریک تھے کہ اس دوران نامعلوم جیب کترے نے ہاتھ کی صفائی دکھا دی اور انہیں نقدی کیساتھ ضروری کاغذات سے محروم کر دیا۔ صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی جیب میں 95 ہزار روپے کی نقدی اور ضروری کاغذات تھے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close