National

DPO Jhang police station open court in Jhang City

Jhang (Asif Munawar)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑنے تھانہ سٹی جھنگ کا وزٹ کیا ۔ عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل مظہر حسین گوندل، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر کھچی، ایس ایچ اوتھانہ سٹی آفتاب احمد ، سکیورٹی انچارج محمدنواز خان ، انچارج شکایات سیل انسپکٹر حبیب اللہ قریشی،تفتیشی افسران اور سائلین نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد مناسب احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر عوام الناس کو درپیش مسائل کافوری حل کیاجارہاہے آپ اس سلسلہ میں کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیاجائے گا۔ ڈی پی او جھنگ نے مال خانہ اور حوالات کی چیکنگ کی، مالخانہ میں موجود اسلحہ کو چیک کیااور SHO ومحرر تھانہ کوہدایات جاری کیں کہ اسلحہ کی حفاظت اور صفائی کاخصوصی طور پر خیال رکھاجائے۔ حوالات کی صفائی کاخصوصی طور پرخیال رکھاجائے۔
Tags
More

Related news

Leave a Reply

Close