قومی

ڈی سی فیصل آباد محمد علی تبدیل، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کے 8 سیکرٹریز سمیت متعدد اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کردئیے۔

فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد علی جن کی فیصل آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر پہلی تعیناتی تھی انکو وزیراعظم سیکرٹریٹ سے فیصل آباد ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے دوران ملازمت میں فیصل آباد کی عوام کو نالاں اور ناخوش ہی دیکھا گیا، کسی بھی حوالے سے عوام، مزدور یونینز، سرکاری و غیر سرکاری ادارے انکی کارکاردگی سے غیر مطمئن نظر آئے، اکثر مقامات پر تو انکے تبادلے کی دعائیں کی جاتی رہیں، جونہی پنجاب بھر میں تبادلے ہوئے تو فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنرمحمد علی کے راولپنڈی تبادلے کی خبر سنتے ہی فیصل آباد کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، جہاں عام پبلک خوش نظر آئی وہیں صحافی برادری بھی خوش دکھائی دے رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کررہی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close