قومی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ڈیرن سیمی کے نام پیغام

راولپنڈی (94نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزار قائد پر حاضری دینے اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے نام ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ڈیرن سیمی کو پاکستان میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں ،ان کی پاکستان میں موجودگی باعث مسرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close