قومی

ڈینگی لارواکی تلاش اوربروقت صفایا کو یقینی بنایا جائے، ریاض حسین انجم

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی خصوصی ہدایت پرانسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کباڑخانوں، ٹائرشاپس سمیت دیگر مقامات پر محکمہ صحت کی سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لارواکی تلاش اوربروقت صفایا کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کباڑخانوں پر انسدادی اقدامات کو بھی چیک کیا اور کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ جاری رہے گی لہذا غفلت یا عدم توجہی سے گریز کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close