قومی

ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی کمشنر فیصل آباد کیساتھ ملاقات

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر محمد ظفران سرور،چیئرمین غلام دستگیر،صدر میاں صغیر سانول، سیکریٹری عدیل مان۔،چیرمین الیکشن کمیشن محمد نعیم شاکر، سینئر نائب صدر ثوبیہ مظہر،نائب صدر بلال احمد و دیگرموجود تھے۔ کمشنرنے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈویژن کی تعمیر وترقی کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل کا دور ہے اور اس شعبہ سے وابستہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں جن کی طرف سے نشاندہی کردہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے عہدیداران کے سوالوں کے جوابات دیئے اور نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ظفران سرور،صغیر سانول،غلام دستگیر ودیگر نےکمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مثبت انداز میں عوامی مسائل کی نشاندہی ایسوسی ایشن کا بنیادی اور اولین ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جارہا ہے جس کا تسلسل برقرار رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button