قومی

ڈپٹی کمشنر محمد علی کا سدھار سبزی منڈی کااچانک دورہ

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرمختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔ انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کسان پلیٹ فارم پر بھی گئے اور وہاں پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھا جائے اور ڈیوٹی افسران اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔انہوں نے کورونا ایس او پیز پر مکمل انداز میں عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ فیس ماسک لازمی پہنا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button