قومی

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا چک جھمرہ کا دورہ،ریونیو، ڈویلپمنٹ ودیگر حکومتی پالیسیوں پر میٹنگ

ڈپٹی کمشنر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال کے ہمراہ تحصیل ہسپتال بھی گئے

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل چک جھمرہ کا دورہ کیا اورتحصیل ہیڈکوارٹرز اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تمام تحصیل افسران سے ریونیو، ڈویلپمنٹ ودیگر حکومتی پالیسیوں پر میٹنگ کی۔انہوں نے تحصیل کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں جبکہ مقررہ اہداف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کھلی کچہری لگاکر عوام کے مختلف مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد کے ہمراہ تحصیل ہسپتال کابھی دورہ کیا اورہسپتال کے انتظامی وطبی امور کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات چیک کیں۔ انہوں نے موقع پر موجود مریضوں ولواحقین سے ہسپتال کی کارکردگی دریافت اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے جھمرہ ساہیانوالہ روڈ کا بھی معائنہ کیا اورسٹرک کی تعمیر وبحالی پر بریفنگ لی۔

سپورٹس کمپلیکس جھمرہ کے دورہ کے دوران انہوں نے روڈ کی صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کی فراہم کی جانے والی سہولیات چیک کیں اورسپورٹس کمپلیکس کو مزید بہتر بنانے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے مسلسل دورے کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button