قومی

ڈپٹی کمشنر علی الصبح سبزی منڈی پہنچ گئے، قیمتوں کا جائزہ لیا

فیصل آباد (94 نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پھلوں و سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے علی الصبح سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر زوہا شاکر‘ نازیہ موہل‘ ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈز میں جا کر بعض سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی بولیوں کا بغور جائزہ لیا اور آڑھتی حضرات سے کہا کہ کسی بھی شے کی بولی میں بے جا اور بلاجواز اضافہ سے گزیر کیا جائے کیونکہ اس منفی رجحان کا براہ راست غلط تاثر سبزیوں و پھلوں کی پرچون کی قیمتوں کی فروخت پر پڑتا ہے جس سے عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو۔انہوں نے شفاف اور معقول بولیوں کے بعد جائز منافع کے ساتھ پرچون نرخ مقرر کرنے اور فوری طور پر پرائس لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی پر توجہ دینے‘ لائٹنگ کا مناسب بندوبست اور سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close