قومی

ڈپٹی کمشنراور سی پی او کا علی الصبح سبزی منڈی سدھار کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او سہیل چوہدری نے علی الصبح سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنراور سی پی او مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کسان پلیٹ فارم پر بھی گئے اور وہاں پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔سی پی او نے کہا کہ سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھا جائے اور ڈیوٹی افسران اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close