قومی

ڈویژنل کمشنرزاہد حسین کا علی الصبح سبزی منڈی کادورہ، قیمتیں پھر بھی کم نہ ہوسکیں

فیصل آباد(94 نیوز) ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کااچانک دورہ کیا اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

کمشنر مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کرانے کی تاکید کی اور کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے بعض دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اوراس کے مطابق فروخت کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر اور حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close