قومیکامرس

محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر اہم معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد (94نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو دورہ پاکستان پر پہنچ رہے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں تاہم اب ان کی آمد کے بعد پاکستان کے ساتھ ہونے والے متوقع معاہدوں کی فہرست سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 12 سے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کے معاملات بھی طے پا گئے ہیں اور ولی عہد کے دورے کے دوران ادھار تیل کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے ۔

سعودی عرب تین ارب ڈالر کا تیل تین سال تک فراہم کرے گا جبکہ ایل این جی کے دو بجلی گھر بھی سعودی عرب کو دینے پر بات چیت ہو گی ، سعودی عرب کی طرف سے بجلی گھروں میں 2 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

گوادرمیں آئل ریفائنری کیلئے سرمایہ کاری کابھی جائزہ لیاجائےگا، سعودی عرب گوادرآئل ریفائنری میں 6 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاخواہاں ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button