ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے


فیصل آباد(94نیوز ) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ودیگروکلاء تنظیموں کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کچہری چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی وکلاء نے ہاتھوں میں فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ شہدائے کشمیر ریلی میں نوید مختار گھمن ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،عظمی سندھونائب صدر ڈسٹرکٹ بار، رانا اشاہد منیر ایڈوکیٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، رانا خضر حیات ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار،رانا خالد ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلا ء نے شرکت کی ۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی سیاسی مسئلہ نہیں، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہمارا فرض ہے۔ انڈیا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ان کے منہ پر دے مارا، لیکن پھر بھی اقوام متحدہ خاموش ہے۔ نہتے کشمیریوں پر بھارت جدیدترین اسلحہ آزمارہا ہے ۔جعلی مقابلوں میں نوجوان کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے ۔حافظ سعیدوسیدصلاح الدین جیسے رہنماء ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔بھارتی دباؤ کی وجہ سے محب وطن پاکستانیوں کو نظر بند کیا گیا ہے ۔بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہا ہے ۔کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم بڑھتے جارہے ہیں ۔کشمیر میں گونجتے نعروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔کشمیرکی آزادی تک برصغیر کی تقسیم نامکمل ہے ۔نوید مختار گھمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سازشوں کے ذریعے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ کروایا گیا ۔پروفیسرز،وکلاء ، ڈاکٹرز،صنعت کار وں ، سیاست دانوں ، مزردوروں الغرض ہر طبقے کو کشمیریوں کی آزادی کی کوشش کرنا ہوگی ۔عظمی سندھوودیگرکا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔پاکستانی قیادت کو ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی سازشوں کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا ۔آج کشمیر کا نقشہ بدل چکا ہے۔ کشمیر کے سیاستدان، مردو خواتین و بچے ایک نکتے پر متحد ہیں۔ اللہ ہماری آنکھوں کے سامنے انڈیا کو دو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنے والا ہے۔



