قومی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انتخابات ملتوی، آئیندہ الیکشن کب ہونگے؟

فیصل آباد (94 نیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے انتخابات کے پولنگ کے دوران بائیو میٹرک سسٹم خراب ہونے پر آج ہونیوالے سالانہ انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا، الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد چوہدری محمد نعیم کاہلوں نے پولنگ کا عمل بند کرواتے ہوئے پنجاب بار کونسل کو آگاہ کر دیا ہے آئندہ انتخابات 16جنوری کو ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں آج صبح نو بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا تو اسی دوران بائیو میٹرک سسٹم میں خرابی،بار بار کنکشن منقطع ہو نے اور پولنگ کا عمل انتہائی سست روی کے باعث وکلاء کی جانب سے جلد ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایات کی جا رہی تھیں۔ اسی دوران اچانک بائیو میٹرک سسٹم فیل ہونے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب بار کونسل کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پولنگ کے عمل کو روک دیا ۔پنجاب بار کونسل کی مشاورت کے بعد آج ہونیوالے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے سالانہ انتخابات 2021-22 کیلئے صدارت کیلئے 5 امیدوار، نائب صدر کے 4، سیکرٹری کے 6، فنانس سیکرٹری کے 2، جوائنٹ سیکرٹری کے 4 اور لائبریری سیکرٹری کے 2 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔ 3656 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے 23 ایل سی ڈیز بھی نصب کی گئی تھیں۔ پولیس کی طرف سے انتخابی عمل کے دوران بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جس کے لئے ضلع کچہری کے اندر اور باہر 8 ڈی ایس پیز، 106 تھانیداروں اور 500 سے زائد اہلکار فرائض پر مامور کیے گئے،

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close