قومی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مستعفی ہو گئیں

لاہور (94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے جنہوں نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی تھی اور عون چوہدری کے بیان کا جواب دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائیڈ کردیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close